اے سی شجاع آباد کا فلڈ ریلیف کیمپ کا رات گئے دورہ‘انتظامات کا جائزہ
شجاع آباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حمیرا شاہ نے رات گئے طاہر پور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں گھل مل کر ان کی خیریت دریافت کی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولت دینا انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف راؤ نے بتایا کہ تحصیل بھر میں آٹھ میڈیکل کیمپ، فیلڈ اور عارضی ہسپتال قائم کئے گئے ہیں جہاں ماہر ڈاکٹر مریضوں کو ابتدائی طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،میڈیکل کیمپوں میں روزانہ 1500سے زائد مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے ، آٹھ سو بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 162حاملہ خواتین کی رجسٹریشن بھی کی جا چکی ہے ۔