او آئی سی کامسیٹک کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن
وہاڑی (خبرنگار) او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسیٹک کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لئے ریلیف آپریشن جاری ہے ۔
اس سلسلے میں سیکرٹریٹ اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور کی سربراہی میں ٹیم نے ضلع وہاڑی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی ہمراہ تھے ۔ریلیف قافلے میں کھانے پینے کی اشیاء، صاف پانی، ادویات اور میڈیکل کٹس شامل تھیں۔ کامسیٹس کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ او آئی سی کی حمایت کے ساتھ کامسیٹس سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چنیوٹ کے مضافاتی علاقوں میں بھی درجنوں متاثرہ خاندانوں کو راشن بیگز، صاف پانی اور طبی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔