ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد، ملزم گرفتار

 ہزاروں پتنگیں اور دھاتی  ڈوریں برآمد، ملزم گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر میں پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔۔۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے ایس ایچ او شکیل ملک کی ہدایت پر اے ایس آئی غلام مصطفی نے کارروائی کرتے ہوئے مین بازار میں واقع نوید خان سکنہ وارڈ نمبر 7 کی دکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 1090 پتنگیں، 30 خالی چرخیاں، 245 چھوٹے کونڈے اور دھاتی ڈور برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت میں مصروف تھا، جس پر اسے موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں