نامعلوم افراد کا گھر پر دھاوا،65سالہ شخص زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے 65 سالہ شخص کو گھر میں گھس کر زخمی کرنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے پولیس کو موضع صدر پور کے رہائشی علی نے اطلاع دی کہ وہ مسجد میں نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اچانک شور کی آواز سن کر باہر نکلے ۔ باہر آکر دیکھا تو محمد صادق خون میں لت پت زخمی حالت میں گھر کے اندر پڑے تھے ۔اطلاع دہندہ کے مطابق محمد صادق اکیلے گھر میں رہائش پذیر تھے ۔ واقعہ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔