نوسربازوں نے شہری سے نقدی و موبائل چھین لیا
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے نامعلوم نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق بوہڑ گیٹ پولیس کو شہری محمد نعمان نے اطلاع دی کہ وہ جی پی او کے قریب موجود تھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد وہاں آگئے ۔شکایت کنندہ کے مطابق ملزموں نے اسے باتوں میں الجھایا اور نوسربازی کرتے ہوئے سات ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزموں نے اسے دھکا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔