سانحہ مرید کے ریاستی ظلم کی نئی مثال ، مجلس احرار قائدین

سانحہ مرید کے ریاستی ظلم کی نئی مثال ، مجلس احرار قائدین

آپریشن غلط اقدام،حالات مزید خراب ہوں گے اور ملک میں بدامنی بڑھے گیظالم بدل جاتے ہیں مگر ظلم کے اسباب نہیں بدلتے ، سید عطاء اللہ ثالث ودیگر

ملتان(کرائم رپورٹر) مجلس احرارِ اسلام کے قائدین سید عطائاللہ ثالث بخاری، قاری جمیل الرحمٰن بہلوی، مولانا طاہر سلیم اور مفتی محمد معاویہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مرید کے ریاستی ظلم کی تازہ مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم بدل جاتے ہیں مگر ظلم کے اسباب نہیں بدلتے ۔ ریاست کے اندر موجود بعض عناصر کی شدت پسندی اور سفاکیت باعثِ تشویش ہے جو مستقبل میں دینی قوتوں اور اسلامی تشخص کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔ قائدین نے کہا کہ حکومت کا حالیہ آپریشن غلط اقدام ہے جس سے حالات مزید خراب ہوں گے اور ملک میں بدامنی بڑھے گی،یہ وہ اسباب ہیں جو مستقبل میں ملک دشمن قوتوں کو تقویت دینے کا باعث بنیں گے یونہی ریاست مخالف قوتیں جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے سانحہ مرید کے کے افسوسناک مناظر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ملک میدانِ جنگ بن گیا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں