ناقص کارکردگی پر کارروائی‘متعدد میپکو اہلکاروں کو سزائیں
فاروق احمد، قاضی محمد عاصم، محمد ریاض، محمد رفیق ،محمد یوسف ودیگر شامل
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ایگزیکٹو انجینئر میپکو آپریشن ڈویژن وہاڑی انجینئر عمار علی رضا صدیقی کی جانب سے ناقص کارکردگی، ناقص ریکوری، غلط ریڈنگ اور رونگ بلنگ پر متعدد ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔فاروق احمد سجاد ایکٹنگ ایس ڈی سی لڈن سب ڈویژن کو دو سال کیلئے انکریمنٹس سے محروم کردیا گیا۔ قاضی محمد عاصم، محمد ریاض، محمد رفیق اور محمد یوسف کو کارکردگی اور ریکوری کے اہداف حاصل نہ کرنے پر سزائیں سنائی گئیں۔عبدالغفار میٹر ریڈر کی غلط ریڈنگ دینے پر دو سال کیلئے سالانہ انکریمنٹس روک دی گئی۔ترجمان میپکو کے مطابق ناقص کارکردگی اور سروس رولز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔