فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے ، ہدایت اللہ رحمانی

فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے ، ہدایت اللہ رحمانی

عقیدہ ختم نبوت پاکستان کی نظریاتی اساس،نقب زنی نہیں کرنے دیں گے

ملتان (کرائم رپورٹر)جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت کا تعاقب کرتے رہیں گے ، ختم نبوت کا منکر کذاب اور دجال ہے ، پوری ملت اسلامیہ قادیانیوں کے کفر پر متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کے معاملے میں علماء اہلحدیث کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے ۔ ہمارے اسلاف نے ہر دور میں ملکی بقا، سلامتی اور تحفظ ختم نبوت کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں شامل اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان کو ختم یا تبدیل کرنے کیلئے بیرونی طاقتیں مسلسل دباؤ ڈال رہی ہیں، مگر امت مسلمہ ایسے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں