کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہمی کا پلان

کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہمی کا پلان

کلین ایئر پروگرام کے تحت 38کاشتکار قرعہ اندازی میں کامیاب قرار دیئے گئے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین ایئر پروگرام کے تحت کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں سپر سیڈرز کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسروں ، کسان نمائندگان اور علاقہ بھر کے کاشتکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔پروگرام کے تحت موصول ہونے والی 310درخواستوں میں سے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 146 درخواستیں منظور ہوئیں۔ ان میں سے 38خوش نصیب کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جنہیں سپر سیڈرز 60فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے ۔تقریب سے ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ ڈاکٹر حارث عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین ایئر پروگرام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور کاشتکاروں کو ماحول دوست زرعی مشینری کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں