این او سی کے بغیر چلنے والا پٹرول پمپ سیل کردیا گیا

این او سی کے بغیر چلنے والا  پٹرول پمپ سیل کردیا گیا

وہاڑی (خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ کے ہمراہ شہر میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران این او سی کے بغیر چلنے والے ایک پٹرول پمپ کو موقع پر سیل کردیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ کاروبار قانون کے مطابق کیا جائے اور تمام تقاضے پورے کیے جائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای بزنس پورٹل فعال کر دیا گیا ہے جہاں پٹرول پمپس مالکان این او سی کی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ ای بزنس پورٹل کا مقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ، لہٰذا ایسے پٹرول پمپس جن کے این او سی کی تجدید یا اجراء باقی ہے وہ فوری رجوع کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر این او سی کے پٹرول پمپ چلانا شہریوں کی جان و مال کیلئے خطرہ ہے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں