پولیس مقابلہ،اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

 پولیس مقابلہ،اشتہاری زخمی  حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

مونڈکا ،وسندے والی(نامہ نگار)پل بنگلہ شاہ جمال کے نزدیک پولیس مقابلے میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کامران زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔۔۔

 اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ جمال کو اطلاع ملی کہ مطلوب اشتہاری کامران عرف راجو سکنہ شاہ جمال اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے لیے جا رہا ہے ۔ پولیس نے پل بنگلہ کے نزدیک روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دیگر نامعلوم ملزم نزدیکی کماد کی فصل میں چھپ گئے اور ان کی تلاش جاری ہے ۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر آر ایچ سی شاہ جمال داخل کر دیا گیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں