کوٹ ادو ، اتائیوں کیخلاف کارروائی، غیر قانونی کلینکس سیل

کوٹ ادو ، اتائیوں کیخلاف  کارروائی، غیر قانونی کلینکس سیل

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد رضا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنانواں و گجرات کے مضافات میں غیر قانونی پریکٹس کرنے والے اتائیوں کے خلاف کارروائی کی۔۔۔

 سنانواں میں صائم میٹرنٹی ہوم کو اتائیت کے ثبوت پائے جانے کیوجہ سے سیل کر دیا گیا۔ پل ڈنگا قصبہ گجرات میں رانا میڈیکل سٹور ،خالد میڈیکل سٹور ابراہیم مارکیٹ پر چھاپے مارے اور غیر قانونی پریکٹس میں ملوث ہونے اور انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی مد میں متذکرہ بالا تمام کلینکس کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور انکے چالان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھی بھیج دیئے گئے ،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے واضح کیا کہ اتائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہ، عوام کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والے عناصر کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے کلینکس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں