گندم کے موزوںبیج پیدوار بڑھانے میں معاون،محکمہ زراعت
منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج 45تا 50کلو گرام فی ایکڑ استعمال کیا جائے
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کا موزوں وقت یکم نومبر سے 20 نومبر تک ہے ، تاہم کاشت 30 نومبر تک بھی کی جا سکتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج 45 تا 50 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ تصدیق شدہ بیج کے استعمال سے پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ ممکن ہے ۔ترجمان کے مطابق آبپاش علاقوں کے لئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام میں سویرا 24، فلک 24، چمپئن، عروج 22، نشان 21، دلکش 20، سبحانی 21، ایم ایچ 21، ڈیورم 2021، صادق 21، نواب 21، این اے آر سی سپر، اکبر 19، بھکرسٹار 19، غازی 19، رہبر 21، فخر بھکر 17، اناج 17، اُجالا 16، زنکول 16، بورلاگ 16، جوہر 16اور فیصل آباد 2008شامل ہیں۔