محکمانہ کیسز کا فیصلہ ،میپکو کے چار ملازمین کو سزائیں
لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ Iراحیل یوسف کی ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4اہلکاروں کو سزائیں سُنادی ہیں ۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے میپکو حسن آباد سب ڈویژن ملتان کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ Iمحمد راحیل یوسف کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ۔ قصبہ مڑل سب ڈویژن ملتان کے میٹرریڈر کنور سہیل اختراورشاہ رکن عالم سب ڈویژن کے لائن مین گریڈ IIمحمد ارشدکے خلاف الزامات ثابت ہونے پرایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا سُنائی گئی ہے جبکہ قصبہ مڑل سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈIIمحمد عثمان کوایک کیس میں تنبیہ کی گئی ہے ۔