غیر مسلح ڈاکو بینک میں شہری سے 1لاکھ روپے چھین کر فرار
شیشے کا دروازہ توڑ کربھاگ نکلا، باہر کار لیکر کھڑے دو ساتھیوں کے ہمراہ فراردو گارڈ و عملہ منہ دیکھتا رہا لیکن وہ ڈاکوئوں کو روک نہ سکے ،سکیورٹی سوالیہ نشان
جہانیاں (نمائندہ دُنیا) شہر کے مرکز میں واقع مقامی بینک برانچ میں دوپہر تین بجے غیر مسلح ڈاکو نے ایک لاکھ روپے جمع کرانے آئے نوجوان توقیر نواز سے رقم چھین لی اور شیشے کا دروازہ توڑ کر بھاگ نکلا، باہر کار میں بیٹھے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ۔بینک میں موجود دو سکیورٹی گارڈ اور بینک کا عملہ منہ دیکھتا رہا اور ڈاکوؤں کو روکنے میں ناکام رہا۔مقامی لوگوں نے بینک کے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ دو گارڈ کی موجودگی کے باوجود یہ واردات ہونا تشویشناک ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور مجرموں کی تلاش کی جارہی ہے ۔