چورکی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ،پکڑ کر پولیس کے حوالے

چورکی فائرنگ سے دو نوجوان  زخمی ،پکڑ کر پولیس کے حوالے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گنجان آباد علاقہ وارڈ نمبر 8 میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کے دوران عصمت عباس شاہ نامی چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے فائرنگ کر دی۔۔۔

 جس کے نتیجے میں ثناء اللہ راجپوت اور ابوبکر سیال شدید زخمی ہو گئے ۔اہل محلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چور کو قابو کرکے خوب درگت بنائی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں