صارفین کیلئے پری پیڈمیڑنگ پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ
شہریوں کو کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کرنا ہوگی،کارڈ ختم ہونے پر بجلی از خود منقطع ہوجائے گی،دوبارہ بیلنس کرانا ہوگا
ملتان( خصوصی رپورٹر)بجلی کے صارفین کے لئے پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ ،تقسیم کار کمپنیوں سے تفصیل طلب کرلیں گئی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے شعبے میں پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کرنی ہوگی، جس میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کی جا سکے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کارڈ بیلنس ختم ہو جائے گا تو بجلی کی سپلائی خودکار طور پر معطل ہو جائے گی۔ صارفین کو بجلی بحال کرنے کے لئے کارڈ میں دوبارہ بیلنس کرانا ہوگا، اور جیسے ہی کارڈ ری چارج ہوگا، بجلی کی سہولت بحال ہو جائے گی ۔وفاقی حکومت کے مطابق اس پراجیکٹ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملے گا، اور وہ ضرورت کے مطابق کارڈ میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کر سکیں گے علاوہ ازیں وفاق نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا کر تجاویز طلب کر لی ہیں۔، اور کمپنیز رواں ماہ پری پیڈ پراجیکٹ پر اپنی تجاویز پیش کریں گی۔