مظفر گڑھ ، موٹرسائیکلوں ٹکرانے سے 3افراد زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر)چائنہ چوک مظفرگڑھ روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔موٹر سائیکل سوار یو ٹرن پر موڑ کاٹتے ہوئے۔۔۔
تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے 60سالہ بشیر احمد ، 50 سالہ منظوراں بی بی اور 35 سالہ کوثر بی بی زخمی ہوئیں ۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تینوں مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔