بھاری بھرکم چالانوں نے قوم کو زچ کردیا، فہد اسحاق
حکومت غریبوں کو مفت ہیلمٹ ، جرمانہ فیس 100روپے تک مقرر کرے
ملتان ( لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ بھاری بھرکم ٹریفک چالانوں، گرفتاریوں، مقدمات کی وجہ سے پوری قوم زچ ہو کر رہ گئی ہے حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کا اتنا ہی خیال ہے تو غریب قوم کو تین ماہ کے لئے لائسنس فیس ختم کرنے احکامات جاری کرے اور عوام کو فری لائسنس بناکردیئے جائیں اور حکو مت پنجاب کو غریب عوام کو حکومت کی طرف فری ہلمیٹ دئیے جایئے اور جرمانہ فیس سو روپے تک کرے نہ کہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے ایسا کردار ادا نہ کرے کہ جس کی وجہ سے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پھیلے تاجر برادری حکومتی بھاری بھرکم ٹریفک جرمانوں کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے وہ مقدمات خارج کئے جائیں تاکہ نئی نسل اور لوگوں کا مستقبل خراب نہ ہواسی طرح گرفتاریوں کا سلسلہ بھی بند کرے ۔