سروس ڈیلیوری بہتر اورتجاوزات ختم کرانے کی ہدایت

 سروس ڈیلیوری بہتر اورتجاوزات ختم کرانے کی ہدایت

کارروائیوں کا ریکارڈ رکھیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائیں، ملیحہ رشید

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے اتوار کی چھٹی کے دن ضلع کونسل افسران کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ملک زاہد خلیل کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے ، تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کا ریکارڈ تیار کرنے اور گٹروں کے ڈھکن چوری کی روک تھام کیلئے مستقل لائحہ عمل بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ڈی سی کو ضلع کونسل کی آمدن، وسائل اور اخراجات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ضلع کونسل کے پلیٹ فارم سے سپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کا پلان تیار کرنے اور دکانداروں سے وصولیاں یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں