ریلوے پھاٹک بند، شہری متبادل راستوں پر اذیت میں مبتلا

ریلوے پھاٹک بند، شہری متبادل راستوں پر اذیت میں مبتلا

وجہ ہائی وے ،ریلوے میں رقوم کی منتقلی کا تنازع،مستقل حل نکالا جائے ، شہری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ ہائی وے اور ریلوے کے درمیان رقوم کی منتقلی کے جھگڑے کے باعث مشتاق کالونی والا پھاٹک بند ہو گیا ہے ۔ اس سے درجنوں دیہاتوں کے لوگ متبادل طویل راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثات کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ طلبہ اور مریض متبادل راستے استعمال کرنے کے باعث دیر سے پہنچتے ہیں اور بعض اوقات تعلیم یا علاج میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعظم، وزیر ریلوے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے اور پھاٹک مستقل طور پر ریلوے کو منتقل کیا جائے تاکہ روزانہ کی مشکلات ختم ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں