وزیر آباد شہر کے سیوریج پر کام جلد شروع ہوگا :بلال تارڑ

وزیر آباد شہر کے سیوریج پر کام جلد شروع ہوگا :بلال تارڑ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے وزیرآباد کے مرکزی دفتر میں عوامی مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما عنصر محمود سندھو ، قمر فیاض چیمہ ،حسنین محسن چیمہ،عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ ،علی کلیار و دیگر بھی موجود تھے ۔

 فاروق تارڑ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اتوار کو مرکزی دفتر میں عوامی شکایات سنا کریں گے ،حکومت عوامی مسائل کے حل اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج سسٹم ہے جس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے جلد کام شروع ہو جائے گا سیوریج سسٹم کا پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور 11 دسمبر کوٹینڈر لگنے جا رہا ہے اس کے علاو ہ ہمارے دور میں سیالکوٹ روڈ مکمل ہونے جا رہی جبکہ صاف پانی اور برساتی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے بجٹ سے ہونے والے کام بھی تکمیل کے قریب ہیں جبکہ وزیرآباد میں گرین بسیں پہلے ہی سے رواں دواں ہیں اور دو روز قبل 60 ارب سے زائد مالیت کے گکھڑ سے ایمن آباد تک ماس ٹرانزٹ منصوبہ کا بھی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس سے عوام کو آسان سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں