وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے باہر کھلا گٹر شہریوں کیلئے خطرہ

وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے باہر کھلا گٹر شہریوں کیلئے خطرہ

موترہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی رہائش گاہ اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کے باہر کھلا گٹر شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا ۔

کئی دنوں سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی رہائش گاہ اور صوبائی وزیر بلدیا ت کے کیمپ آفس کے باہر کھلا گٹر کا مین ہول حادثات کا موجب بن رہا ہے ، صوبہ بھرمیں اب تک کئی بچے کھلے مین ہو ل میں گر کر جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ڈسکہ میں جہاں پر یہ گٹر کا مین ہول کھلا ہے وہاں پر ہی میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا آفس ’صوبائی وزیر بلدیات کا کیمپ آفس اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی رہائش گاہ ہے مگر کوئی بھی کھلے مین ہول کی طرف توجہ نہیں دے رہا ،کئی افراد اس مین ہول کی وجہ سے زخمی ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے بتایاکہ گٹر کا مین ہول کئی دنوں سے کھلا ہے اس سڑک سے سکول و کالجز کے طلبا و طالبات گزرتے ہیں مگر اس کے باوجود کھلے مین ہول پر ڈھکن نہیں رکھا گیا ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں