حافظ آباد:پریس کلب کے تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ۔ امتیاز احمد تاج کو چوتھی مرتبہ صدر منتخب کیا گیا جبکہ مہر حبیب اﷲ جنرل سیکرٹری بن گئے ۔
دیگر عہدیدار وں میں سینئر نائب صدر عبد الحمید رحمانی، نائب صدر حافظ عبد القدیر چودھری، نائب صدر شہزاد احمد پرویز ، جوائنٹ سیکرٹری حنان اعجاز، فنانس سیکرٹری جاوید ملک، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید عامر شاہ، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری سلیم شہزاد تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری ابراہیم پومی بٹ، انفارمیشن سیکرٹری سیٹھ خالد محمود اور آفس سیکرٹری فرخ عباس لون شامل ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض سجاد ظہور مٹمل نے سرانجام د ئیے جبکہ اراکین بورڈ میں کاشف احسان تارڑ ، میر رفاقت اسلام بٹ،سیّد ظہیر عباس شاہ اور ملک شاہد محمود شامل تھے ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اجلاس میں سابق صدر ظفر اقبال بٹ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیا گیا جس کی صدارت جاوید اسد نے کی ۔