اہل سنت کے زیراہتمام مرکزی قدیمی اجتماع کی دوسری نشست
مقررین کا یوم وصال صدیق اکبرؓ کی مناسب سے خطاب، دینی خدمات کو سراہا
ملتان (کرائم رپورٹر)در بار عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ انبیاء اور مرسلین کے بعد امت میں سب سے افضل اور بلند مرتبہ شخصیت ہیں۔ انہوں نے حضور سرور کائناتؐ کی جانشینی کا حق ادا کیا اور امت کو فلاح و کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔یہ بیان انہوں نے ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام پاک گیٹ میں منعقدہ سالانہ مرکزی قدیمی اجتماع کی دوسری نشست میں صدارتی خطاب کے دوران دیا۔ اس موقع پر دربار حضرت سخی نوابؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، میاں آصف محمود، میاں جمیل احمد، پیر سید نور حسین شاہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ممتاز عالم دین علامہ غلام رسول قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے دور خلافت میں عظیم خدمات سرانجام دیں اور تاریخ اسلام میں سنہری حروف میں ان کے کارنامے درج ہیں۔در بار صادقیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا اور یوم وصال کی مناسبت سے عقیدت کا اظہار کیا۔ مہمانان نے حضرت صدیق اکبرؓ کے تالیفی کارناموں اور اسلام میں ان کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔