مسلم خاتون کی بے حرمتی بھارت کا اصل چہرہ، پیر ناصر شاہ

مسلم خاتون کی بے حرمتی بھارت  کا اصل چہرہ، پیر ناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے بھارت میں ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون کے چہرے سے زبردستی نقاب کھینچنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کے نام نہاد جمہوری دعوؤں کو بے نقاب کرتا ہے ۔پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ بھارت ایک متعصب اور جابرانہ ریاست بن چکا ہے ، جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق مسلسل پامال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان سفارتی سطح پر مؤثر آواز بلند کرے اور عالمی فورمز پر بھارت کے اس غیر انسانی طرزِ عمل کو اجاگر کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لے اور مظلوم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں