حجاب پر حملہ ہندو انتہا پسندی کی بدترین مثال، ناصر بھٹی

حجاب پر حملہ ہندو انتہا پسندی  کی بدترین مثال، ناصر بھٹی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔۔

۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تضحیک بھارت میں کوئی نیا عمل نہیں بلکہ ہندو انتہا پسندی کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی مسلمان بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف آواز بلند کریں۔ محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مسلمان آج بھی زندہ ہیں اور اپنی عزت و وقار کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں