ایمرجنسی ریسپانس سسٹم مزید مؤثر بنانے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد

 ایمرجنسی ریسپانس سسٹم مزید مؤثر  بنانے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع خانیوال میں ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔۔۔

 اسی سلسلے میں ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ عبدالحکیم پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سول ہسپتال عبدالحکیم میں مشترکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔ اس مشق میں مختلف ہنگامی صورتحال کو فرضی طور پر پیش کر کے اداروں کے درمیان فوری رسپانس، رابطہ کاری اور ریسکیو تکنیکس کو پرکھا گیا۔ اہلکاروں نے پروٹوکول کے مطابق ریسکیو آپریشن، ایریا کلیئرنس، زخمیوں کی منتقلی کے مراحل کا عملی مظاہرہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں