جعلسازوں نے رقم کے عوض شہریوں کو جعلی چیک تھما دیئے

جعلسازوں نے رقم کے عوض  شہریوں کو جعلی چیک تھما دیئے

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔

 ملزم منظور حسین نے فیڈ کی مد میں چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ اس دوران شاہ شمس پولیس کو فیاض حسین نے بتایا کہ ملزم سعید نے رقم کے عوض چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔مزید برآں، محمد جابر کے مطابق ملزم سعید نے لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دیا، جبکہ نیو ملتان پولیس کو صالح محمد نے اطلاع دی کہ ملزم جمشید حسن نے 30ہزار روپے کے چیک کے ذریعے دھوکہ دیا جو بوگس ثابت ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں