کرسمس سکیورٹی، ایس پی کینٹ کا مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ

کرسمس سکیورٹی، ایس پی کینٹ  کا مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ایس پی کینٹ ڈویژن کائنات اظہر نے مسیحی عبادت گاہوں کی۔۔۔

 سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے مختلف چرچز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی پوائنٹس اور نفری کی تعیناتی کا بغور معائنہ کیا۔ایس پی کینٹ نے موقع پر موجود افسر اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چرچز کے اطراف گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں