سندھ طاس معاہدے کی معطلی تشویشناک،راناامجد علی امجد
ماہڑہ (نامہ نگار) آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی کوآرڈینیٹر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سندھ طاس معاہدے کو ’’ہیلڈ ان ابینس‘‘کرنے کے بھارتی اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کی دھمکی کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کو شدید متاثر کرتی ہے ۔ پانی کو سیاسی یا معاشی دباؤ کا آلہ نہیں بنایا جا سکتا، اور کوئی فریق یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔