اردل روم ، پولیس افسروں کی کارکردگی اور شوکاز کی سماعت

اردل روم ، پولیس افسروں کی کارکردگی اور شوکاز کی سماعت

ڈی پی او تصور اقبال کا افسروں کی اصلاح، نظم و ضبط اور کرائم کنٹرول پر زور

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال کی زیر صدارت پولیس لائنز میں اردل روم منعقد ہوا، جس میں محکمانہ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران 57 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف جاری 94 شوکاز نوٹس اور مختلف محکمانہ انکوائریز کی سماعت کی گئی۔فرائض میں کوتاہی، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب 25 افسروں کو سروس ضبطگی اور میجر سزا کے طور پر تنخواہ میں کمی کی سزائیں دی گئیں۔ 52 شوکاز نوٹسز فائل کر دیے گئے اور متعلقہ افسران کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی۔ 17 افسران کو اپنی کارکردگی بہتر کر کے دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ کرائم میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور غفلت پر محکمانہ کارروائی کا مقصد اصلاح اور شفافیت ہے تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں