شاکر حجانہ ، مہوش متنازعہ شادی کا عدالت میں ڈراپ سین

شاکر حجانہ ، مہوش متنازعہ شادی کا عدالت میں ڈراپ سین

مہوش کی اغواء کی تردید، شاکر حجانہ سے رضامندی سے نکاح کا بیان دے دیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل میڈیا پر زیر بحث رہنے والی شاکر حجانہ اور مہوش کی متنازعہ شادی کا معاملہ عدالت میں پیشی کے بعد نیا رخ اختیار کر گیا، جہاں مہوش نے اغواء کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے شاکر حجانہ کے حق میں بیان قلمبند کرا دیا۔ عدالت میں معاملہ باہمی رضامندی سے نکاح کے طور پر پیش کیا گیا، جس کے بعد اغواء کا تاثر ختم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو میں مہوش کی والدہ کی مدعیت میں اغواء اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چند روز قبل شملہ خان اور محمد شاکر دیگر افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور مہوش کو زبردستی ساتھ لے گئے ، جبکہ زیور بھی غائب پایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔کرتے ہوئے شملہ حجانہ سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔گزشتہ روز مہوش بذریعہ وکیل عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ ان کا اغواء نہیں ہوا بلکہ انہوں نے اپنی آزاد مرضی اور رضامندی سے شاکر حجانہ سے نکاح کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں