کرسمس کی آمد پرگرجا گھر میں تقریب، کیک کاٹا گیا
جہانیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں اور ڈی ایس پی جہانیاں کی طرف سے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا ،مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور اور ڈی ایس پی سرکل جہانیاں ملک عبدالمجید کی طرف سے کرائسٹ چرچ جہانیاں میں کرسمس کا کیک کاٹتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، ہم اقلیتی برادری ہر خوشی میں برابر کے شریک ہیں،مسیحی برادری کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں، کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے ۔