ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے افغان باشندہ گرفتارکرلیا

ایف آئی اے نے ایئر پورٹ  سے افغان باشندہ گرفتارکرلیا

ملتان (کرائم رپورٹر)نجی ایئرلائن کی پرواز سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے افغان باشندہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

پرواز دبئی سے مسافروں کو لیکر پہنچی، جس دوران کلیئرنس کے دوران ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے افغان شہری کو حراست میں لے لیا۔گرفتار شخص کی شناخت احمد زئی محمد ولی کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق افغان باشندہ پشاور جانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم ایف آئی اے نے پاکستان میں اس کے داخلے کو روک دیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدہ شخص کے خلاف کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اگلی فلائٹ کے ذریعے دبئی روانہ کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں