بزم المعصوم کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل ذکر و میلاد آج
ملتان (کرائم رپورٹر) بزم المعصوم کے رہنما پیرِ طریقت صوفی محمد اکبر معصومی الطافی اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے۔۔۔
تیسرے سالانہ ختمِ پاک کے موقع پر عظیم الشان محفلِ ذکر و میلاد، عرس یارِ غار اور مزار سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی تقریب سعید آج بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔تقریب پیر صوفی محمد اکبر معصومی الطافی کی رہائش گاہ پیپلز کالونی نزد مسلم کالج، ریلوے پھاٹک ممتاز آباد ملتان میں منعقد کی جائے گی۔