ترقیاتی کاموں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند رہے گی

ترقیاتی کاموں کے باعث متعدد  علاقوں میں بجلی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ سٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 22 اور 23 دسمبر کو مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق 22 اور 23دسمبر کو ملتان سرکل کے 11کے وی گلشن اقبال، قاسم بیلہ، گالف سٹی، کری والا، کلاسک ولاز، ایم پور، عثمانیہ بازار، کوٹلہ وارث شاہ، ہیڈ سکندری، لاڑ سٹی، بستی بلیل اور پی ڈبلیو ڈی بی فیڈرز سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی بند رہے گی۔اسی طرح 11 کے وی اکبر شاہ، نیو گرے والا، ماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز، واپڈا ٹاؤن فیز ون اور عمر فاروق فیڈرز سے صبح ساڑھے 9بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔ 22 دسمبر کو 11 کے وی صدیق آباد فیڈر سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں