اسلام آباد میں براوو چیس چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد میں براوو چیس چیمپئن  شپ کامیابی سے اختتام پذیر

ملتان (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد چیس ایسوسی ایشن (آئی سی اے ) کے زیر اہتمام براوو چیس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

ایونٹ میں ممتاز شطرنج کھلاڑیوں نے سات راؤنڈز پر مشتمل سوئس لیگ فارمیٹ میں 15+10 منٹ کے وقت کے کنٹرول کے تحت اعلیٰ معیار کے مقابلے پیش کئے ۔اوپن کیٹیگری میں نیشنل ماسٹر لیاقت علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سلمان علی خان دوسری اور مصور کاکڑ تیسری پوزیشن پر رہے ۔ انڈر 15 کیٹیگری میں زید محمد عاصم اول، میکائیل شعیب دوم اور فرقان مغل سوم قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں