151 سال پرانے تاریخی سکول میں ایلومینائی تقریب

151 سال پرانے تاریخی سکول میں ایلومینائی تقریب

قدیمی سکول کی روایت برقرار، فارغ التحصیل طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو کے 151 سال پرانے تاریخی سکول میں ایلومینائی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں سکول سے فارغ التحصیل طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں تعلیمی، سماجی اور پیشہ ورانہ میدانوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے سابق طلباء نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او کاظم خان گورمانی، سابق ڈی پی آئی پنجاب ملک ریاض گوراہا اور سابق صدر بار محمد ارشد صدیقی نے طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ سکول کی جانب سے فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم اور مضبوط تعلیمی روایت نے طلباء کو عملی زندگی میں کامیابی کے راستے پر گامزن کیا۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل ملک حفیظ اللہ برار نے ضلعی صدر تاجران محمد عثمان شیخ کو گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ تقریب میں ملک حضور بخش، طارق اقبال، غفور خان چانڈیہ، شہزادہ خان گورمانی، ڈاکٹر منیر آفتاب سمراء، ڈاکٹر محمد شہرام برار، ڈاکٹر وسیم شہزاد، ڈاکٹر عمران اکبر گٹ، ثناء اللہ خان ملغانی، چودھری شفیق انور شاز، چودھری شفیق الرحمن، ملک طاہر محمود پتل، ملک منیر کوریہ، آصف شہزاد چانڈیہ، چودھری منور، رائے عابد پرہاڑ، ملک واجد سعید اور ظہور احمد (پی جی سی) سمیت سکول کا عملہ بھی موجود تھا۔تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں