پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی پرایک شخص کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
بستی ملوک پولیس کو عبدالقدیر نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم فیصل غیر قانونی طریقے سے کھلا پٹرول فروخت کررہا تھا جس نے منی پٹرول یونٹ قائم کرکے عوام الناس کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔