جنوبی پنجاب کے کالجز میں رہائش پذیر افراد کی رپورٹ ارسال

جنوبی پنجاب کے کالجز میں رہائش پذیر افراد کی رپورٹ ارسال

الاٹمنٹ کا اختیار پرنسپل سے واپس، نئی الاٹمنٹس ڈی پی آئی کریں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے سرکاری کالجز میں واقع سرکاری رہائش گاہوں کا مکمل ریکارڈ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق، صوبے بھر کے ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ کالجز میں دستیاب تمام سرکاری رہائش گاہوں کی تفصیلات، پہلے سے جاری تمام الاٹمنٹ آرڈرز اور ان افسران کی فہرست فراہم کریں جو اس وقت رہائش گاہوں میں مقیم ہیں، تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ہاؤس رینٹ کی کٹوتی قواعد کے مطابق ہو رہی ہے یا نہیں۔اب الاٹمنٹ کا اختیار پرنسپل سے واپس لے لیا گیا ہے اور تمام نئی الاٹمنٹس کی منظوری اور اجرا ڈی پی آئی (کالجز) پنجاب کرے گا۔ امکان ہے کہ موجودہ الاٹمنٹس منسوخ کر کے ازسر نو الاٹمنٹ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں