پولیس ٹیم میں کیش انعامات تقسیم

 پولیس ٹیم میں کیش انعامات تقسیم

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ ساہوکا کی ٹیم کی شاندار اور مثالی کارکردگی کو سراہا گیا اور سی سی تھری سرٹیفکیٹس کے ساتھ کیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ساہوکا راو یاسر نواز، سب انسپکٹر سوہنے خان اور تھانہ ساہوکا کی پوری ٹیم شامل ہے ۔۔

۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران تین ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ جبکہ ملزموں کے قبضے سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔ڈی پی او تصور اقبال نے ایسے اقدامات سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور عوام کا اعتماد بھی بڑھتا ہے ، اسی جذبے ، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات جاری رکھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں