میپکو کاآپریشن، 16 مستقل نادہندگان کے کنکشن منقطع

میپکو کاآپریشن، 16 مستقل  نادہندگان کے کنکشن منقطع

میلسی (نامہ نگار )میپکو کامختلف شہری و دیہی علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ،16 مستقل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے ۔ایکسین اکرم جاوید کی سربراہی میں لیہ شاہ ودیگر نواحی علاقوں میں ایک کروڑ 11 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 16مستقل نادہندگان کے کنکشن منقطع کرکے میٹرز، ٹرانسفارمرز، انورٹرز اور پی وی سی کنڈکٹر اُتار لیے، رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 20 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔۔

سے زائد واجب الادا رقم بھی وصول کرکے خزانے میں جمع کرائی گئی ہیں۔اس موقع پر ایکسین میپکو میلسی چودھری محمد اکرم جاوید نے کہا کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ،کارروائی سے بچنے کے لیے صارفین اپنے اپنے ذمہ واجبات فوری طور پر ادا کریں ورنہ انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں