قدرتی آفات سے بچنے کیلئے پیشگی اطلاع کے آلات فراہم

قدرتی آفات سے بچنے کیلئے پیشگی اطلاع کے آلات فراہم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کو پیشگی اطلاع کے آلات کی فراہمی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔۔

 تقریب میں فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ڈبلیو ایچ ایچ کی جانب سے قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کے لیے پیشگی اطلاع کے آلات فراہم کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات نہایت اہم ہیں اور ان آلات کی فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے ،بروقت اطلاع مؤثر ردعمل میں معاون ثابت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ڈبلیو ایچ ایچ کا ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کے آلات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اداروں کے باہمی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔تقریب میں فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے قدرتی آفات سے بچاؤ اور سیلابی ردعمل کیلئے ڈی واٹرنگ سسٹم،لیپ ٹاپ،ابتدائی طبی امداد،میگا فون واکی ٹاکیز فراہم کی گئیں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی سمیت ریسکیو کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں