دارالامان کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ،ڈی سی خانیوال

دارالامان کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ،ڈی سی خانیوال

خواتین کی باعزت گھروں کو واپسی کیلئے مؤثر اقدامات ہونے چاہئیں، ملیحہ رشید

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ بے آسرا خواتین کو دارالامان میں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے اچانک دارالامان کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات سمیت خواتین کے لیے دستیاب سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کچن میں کھانے کے معیار جبکہ رہائشی کمروں کی صفائی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عمر اور انچارج دارالامان فوزیہ برکت بھی ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق دارالامان کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے اور خواتین کی باعزت گھروں کو واپسی کے لیے مؤثر اقدامات ہونے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں