زیادتی کے واقعات، چار افراد کے خلاف مقدمات درج

زیادتی کے واقعات، چار افراد  کے خلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے جنسی زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔

سٹی جلالپور پولیس کے مطابق محمد اعجاز نے رپورٹ دی کہ ملزموں نے اس کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران صدر جلالپور پولیس کو ظفر حسین نے اطلاع دی کہ ایک ملزم نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں