ہسپتال میں رقم بٹورنے والا ٹاؤٹ گرفتار

ہسپتال میں رقم بٹورنے والا ٹاؤٹ گرفتار

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل سرٹیفکیٹ کلیئر کرانے کا جھانسہ دیکر شہری سے رقم بٹورنے والے ٹاؤٹ بشیر کو گرفتار کر لیا۔۔

پولیس کے مطابق ملزم بشیر نے فیاض سے اس کے برادر نسبتی علی رضا کے بیرونِ ملک جانے کیلئے درکار میڈیکل سرٹیفکیٹ کلیئر کرانے کے عوض 55 ہزار روپے وصول کیے ۔ متاثرہ شہری نے کہا علی رضا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ملزم نے خود کو بااثر ظاہر کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن میڈیکل کلیئر کرایا۔ اور نہ ہی رقم واپس کی ۔رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ واقعے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی فاروق رمضان نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ہسپتالوں میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں