سالڈ ویسٹ ملازمین کے مسائل تینوں یونینز کا مشترکہ اجلاس
ملتان (خصوصی رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کی ویلفیئر ایمپلائز یونین، محنت کش یونین اور لیبر اتحاد یونین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں تینوں یونینز کے مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورکرز کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگر نے کی۔