جشن ولادت علیؑ کی تقریب، عدل و انصاف کا کامل نمونہ قرار

جشن ولادت علیؑ کی تقریب، عدل و انصاف کا کامل نمونہ قرار

ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کا انجمن ریڑھیاں ریل بازار کے پروگرام سے خطاب

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی ذات عدل، شجاعت، علم اور تقویٰ کا روشن مینار ہے اور آپؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ریڑھیاں ریل بازار کے زیر اہتمام جشنِ مولا علیؑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا، آج ہمیں ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں عدل، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ تقریب میں چوہدری طاہر شریف گجر، چوہدری احسان اللہ تارڑ، چوہدری غلام عباس سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دودھ کی سبیل لگائی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں