ذوالفقار بھٹو نے عوام کو حقوق کا شعوردیا،احمدمجتبیٰ
ایٹمی پروگرام،اسلامی سربراہی کانفرنس،خوددار خارجہ پالیسی تشکیل دی
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور میاں محمد عظیم سعید نے ، چیئرمین پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ بیان میں انہیں عہد ساز، عوام دوست اور جمہوریت کے سچے علمبردار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کے غریب، محنت کش اور محروم طبقات کو شعور، حقوق اور اعتماد دیا۔ ان کی قیادت میں پاکستان کو متفقہ آئین، ایٹمی پروگرام، اسلامی سربراہی کانفرنس اور خوددار خارجہ پالیسی جیسی لازوال کامیابیاں حاصل ہوئیں، جو آج بھی ان کی سیاسی بصیرت اور قومی سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے عوام میں \"روٹی، کپڑا اور مکان\" کے نعرے کے ذریعے اقتدار کے اصل سرچشمے ہونے کا شعور پیدا کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شہید بھٹو کے فلسفہ، نظریہ اور مشن پر گامزن ہے اور ملک میں جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور وفاقی یکجہتی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔